اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کہتے ہیں کہ اللہ کے بعد انہیں شریف خاندان پربھروسہ ہے۔
عمر اکمل نے اہلیہ سمیت نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا کہ عمر،نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے بجائے ان سے ملاقات کیوں کی۔
عمر اکمل نےجواب میں کہا کہ انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں میں شریف خاندان سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مریم نواز، شہباز شریف، اور نواز شریف ، سے جب ملاقات کی خواہش کی انہوں نے مجھے وقت دیا۔
کرکٹر نے کہا کہ میری زندگی میں مسائل تھے میں کیس جیت گیا تھا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں پھر بھی نہیں موقع مل رہا کچھ لوگ مجھ سے بہت پرسنل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کے پاس درخواست لے کر گیا تھا انہیں اپنی کارکردگی دکھائی .
عمر نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے یہ لوگ میرے مسائل کو جلد حل کریں گے اور مجھے موقع ملا تو جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤں گا.