الرئيسيةبین الاقوامیٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کی ایپلی کیشن متعارف کرادی

ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کی ایپلی کیشن متعارف کرادی

Published on

spot_img

ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کی ایپلی کیشن متعارف کرادی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ٹکر کا نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔

ٹک ٹاک نے تصاویر شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نوٹس متعارف کرادیا لیکن ابتدائی طور پر اسے محض دو ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک نوٹس کو آسٹریلیا اور کینیڈا میں پیش کیا گیا ہے اور مذکورہ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے الگ ہے، اسے الگ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا، تاہم ممکنہ طور پر آگے چل کر دونوں پر کراس شیئرنگ کا فیچر پیش کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک نوٹس سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی طرح ہوگی اور وہاں صارفین ویڈیوز کے علاوہ تصاویر کو طویل کیپشنز اور طویل پوسٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

اگرچہ کچھ عرصہ قبل ہی ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک پر بھی تصاویر شیئر کرنے کا فیچر پیش کیا تھا، تاہم اب کمپنی نے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔

یہ پہلے ہی اطلاعات تھیں کہ ٹک ٹاک جلد ہی انسٹاگرام کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائے گا اور اب کمپنی نے تصدیق کردی کہ ٹک ٹاک نوٹس کو آزمائشی بنیادوں پر آسٹریلیا اور کینیڈا میں پیش کردیا گیا ہے۔

مذکورہ ایپلی کیشن کی آسٹریلیا اور کینیڈا میں کامیاب آزمائش کے بعد اسے دیگر ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے مکمل طور پر 6 ماہ بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this