Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نےپی ایس ایل 10 کی...

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نےپی ایس ایل 10 کی ونڈو کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کر دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کے لیے ’’بہترین ممکنہ ونڈو‘‘ تیار کی جائے گی۔

نقوی نے مزید کہا کہ پی سی بی جلد ہی پی ایس ایل 10 کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ بین الاقوامی وعدوں سے متاثر نہ ہو۔

پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے اس لیے اسے اس کو اہمیت حاصل ہوگی بین الاقوامی وعدوں کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل 10 کا انعقاد ایک چیلنج ہوگا لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا اگلے سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔

پی سی بی پی ایس ایل 2025 کے انعقاد کے لیے تین پہلووں پر غور کر رہا ہے لیکن ان میں سب سے مثالی اپریل اور مئی میں آئی پی ایل سے ٹکراؤ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پی سی بی آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد کے فوائد اور نقصانات پر غور کر رہا ہے۔

دوسری ونڈو فروری میں تین ہفتے کی ہے کیونکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے مارچ میں ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکتا، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا تاہم، اس کا مقابلہ فروری میں پاکستان میں ون ڈے ٹرائنگولر سیریز سے ہوگا جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔

تیسری ونڈو ستمبر 2025 میں ایشیا کپ کے آس پاس ہے۔

اگلے سال پی ایس ایل کے لیے ونڈو پر مزید بحث آئندہ کونسل کے اجلاس میں ہوگی۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this