Friday, July 5, 2024
افغانستانافغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے:افغان نائب وزیراعظم

افغان مہاجرین کی بے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے:افغان نائب وزیراعظم

افغانستان کے ڈپٹی وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان سےبے دخلی عالمی قوانین کیخلاف ہے.
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی نےافغانستان میں طورخم بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان سے آنے والے افغان مہاجرین سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

اردو انٹرنیشنل

افغان نائب وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت پاکستان سے آنے والے مہاجرین کے چیلنجز کو حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
ملا عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی زبردستی بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ پاکستان کی طرف سے کی جارہی ہے، ہمارے بھائی بہن واپس اپنے گھرآرہے ہیں، اگر اس حوالے سے مسائل ہیں تو ہم انہیں حل کریں گے یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، یہ ہماری سرزمین ہے ہم اپنی طرف سے بہتر سے بہتر کریں گے۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...