امریکا میں پہلی بار زندہ انسان میں سؤر کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اامریکا میں سرجنز کی ٹیم نے زندہ انسان میں سور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کرکے طب کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے.
تفصیلات کے مطابق میساچوسٹس جنرل اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ ایک 62 سالہ شخص جس کے گردے فیل ہوگئے تھے، 4 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد اس میں سؤر کا گردہ لگا دیا گیا۔ جوکہ دنیا میں اس قسم کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال ہونے والے سؤرکے گردے میں جینیاتی طور پر کچھ تبدیلی کی گئی تھی تاکہ اس میں سؤرکے نقصان دہ جینز کو ختم کرکے اس میں انسانی جینز شامل کی جائیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریض اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔