Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Published on

spot_img

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی فاطمہ بھٹوکے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام “میر مرتضیٰ” اپنے والد کے نام پر رکھا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیاکہ ’گراہم اور میں بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شئیر کرنا چاہتے ہیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتے ہیں جو اسے زندگی میں آنے والے چیلنجز میں ہمت، محبت اور طاقت، خوشی دے اور زندگی بھر اس کی حفاظت کرے

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہونا چاہیے میرے ذہن میں ہمیشہ اپنے والد کے نام آیا۔

فاطمہ بھٹو نے ساتھ ہی تصویر شئیر کی جس میں اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’میر مرتضیٰ بیرا‘ رکھا ہے۔

اس کے ساتھ ہی والدین نے سوشل میڈیا صارفین سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this