اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق، کو آج منگل کے روز جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے دوران دوبارہ باولنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
طارق، آج کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان آخری لیگ میچ کے دوران سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
حال ہی میں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جانچ کے بعد طارق کو ان کے باؤلنگ ایکشن کے بارے میں مشورہ دیا گیا۔
کوئٹہ کے اسپنر اس وقت تک باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں جب تک کہ امپائرز کے ذریعہ ان کے ایکشن کی دوسری بار رپورٹ نہیں کردی جاتی تاہم، اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو وہ ٹیسٹ مکمل ہونے تک باولنگ سے معطل رہیں گے۔
اس سے قبل طارق کا ایکشن 6 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔
رچرڈ ایلنگ ورتھ، اور آصف یعقوب، مذکورہ میچ کے دوران آن فائل امپائر تھے۔
طارق، نے پی ایس ایل 9 کے دوران اب تک تین میچوں میں دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔