ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2024 ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی

0
101

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک کی تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2024 ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی، فاتح مالک کو 40 لاکھ روپے انعام ملا۔

پاکستان میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا میلہ لاہور ریس کلب میں سجا جہاں ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی میں 14 گھوڑے اور گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔
تمام شہہ سواروں نے 24 سو میٹر کی ریس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی لیکن جم اینڈ ٹونک کے شہہ سوار ولی ایم اعوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیااور پاکستان ڈربی جیت لی۔

فرحان کنگ نے دوسری اور اسپارٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رنر اپ کو 13 لاکھ کا انعام دیا گیا جبکہ اس ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو چھ لاکھ انعام دیا گیا .
ڈربی ڈے کے موقع پر دیگر ریسز میں دل آویز ،سویفٹ ریٹویٹ،لیڈی چیمپئن ، بلیک ٹائیگر اور مرچنٹ آف وینس نے کامیابی حاصل کی۔ ریسز میں شہہ سوار گھوڑوں سمیت گرتے بھی رہے۔