Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور اظہر...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور اظہر علی ٹریفک کی وجہ سے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے

Published on

spot_img

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور اظہر علی کراچی کے ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔
اداکار و میزبان فخرِ عالم نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں کھڑے رہے اور پھر یوٹرن لینے کے لیے مزید گھنٹہ لگا۔

فخر عالم کی ویڈیو

وسیم اکرم نے کہا کہ آج مجھے سمجھ آگئی ہے کہ لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے، جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے، کنٹینر ہر چیز کا حل نہیں ہے ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
جبکہ اس سے قبل سندھ کے سیکیورٹی یونٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عوامی سہولت کے مفاد کے لیے تمام سڑکیں مسافرون کے لیے کھلی رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ پارکنگ پوائنٹس سے لے کر ٹریک سوٹ میں ایس ایس یو کمانڈوز کے ذریعے انگلوژر تک تماشائیوں کی مکمل رہنمائی اور مدد کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

The stadium is empty due to lack of interest from the fans
The stadium is empty due to lack of interest from the fans

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے کراچی میں ہونے والے میچز کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں شائقین کی عدم دلچسپی نظر آئی اور اسٹینڈ خالی دکھائی دیے تھے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ملتان اور لاہور سے ہوا تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا ۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this