چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ
سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے پر غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کیا۔
اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔
جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ میں 3 ججزکی نشستیں خالی ہیں اور 14 ججزفرائض سرانجام دے رہے تھے۔