Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsجیل میں رہیں یا باہر آئیں لیکن 3 سال انتظار کریں،عمران خان...

جیل میں رہیں یا باہر آئیں لیکن 3 سال انتظار کریں،عمران خان کو آفر:بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

Published on

spot_img

جیل میں رہیں یا باہر آئیں لیکن 3 سال انتظار کریں،عمران خان کو آفر:بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوتین سال سیاست نہ کرنے کی آفر ہوئی ہے،جیل میں رہیں یا باہر آئیں لیکن تین سال انتظار کریں،نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں میڈیا کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے سامنے یہ بات ہوئی کہ آپ کے پاس آفر آئی ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھاکہ ایک آواز جو ہمارے پاس آئی ہے وہ یہ کہ آپ تین سال کیلئے انتظار کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی باہر جانے کا ذکر نہیں کیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کسی مخلوط یا متحد حکومت کا حصہ نہیں بنے گی نہ اس کی حمایت کر رہی ہے۔متحد حکومت کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب ہمارے پاس مینڈیٹ نہ ہو۔

ہمارا حکومت سازی کے حوالے سے دو ٹوک موقف ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے۔ہم 29 فروری کو پارلیمنٹ جائیں گے، وہاں بیٹھیں گے، اپنی میجورٹی (اکثریت) کیلئے کوشش کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ہماری سیٹیں بحال نہیں ہوتیں تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کے موڈ میں نہیں ہیں۔ جے یو آئی کے ساتھ بھی ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے، نہ الائنس پہلے تھا نہ اب ہے۔ پی ٹی آئی کو اس وقت قومی اسمبلی میں 180 سیٹوں کی برتری حاصل ہے۔بیرسٹرگوہرنے کہا کہ 82 کامیاب آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں، باقی 10 اراکین بھی شامل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 29 فروری کو پارلیمنٹ جائیں گے، وہاں بیٹھیں گے، اپنی اکثریت کیلئے کوشش کریں گے۔ ایم کیو ایم کے پاس کراچی کی 15 اور حیدرآباد کی جو دو سیٹیں ہیں وہ ہماری ہیں اور اس کے ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔پی ٹی آئی رہنماءکا کہنا تھا کہ ہم پاورشیئرنگ پالیٹکس نہیں کرتے ہم پبلک پالیٹکس کرتے ہیں اور باریاں لینے پر یقین نہیں رکھتے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this