پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

0
108
Multan Sultans defeated Islamabad United by five wickets
Multan Sultans defeated Islamabad United by five wickets

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

145 رنز کے تعاقب میں سلطانز نے 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر مجموعی ہدف حاصل کر کے لگاتار دو جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

کپتان رضوان نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا.

اسلام باد یونائیٹڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآغا سلمان، اور جارڈن کاکس، نے 48 گیندوں میں 68 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کا آغاز کیا اسامہ میر نے کاکس، کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا انہوں نے 28 گیندوں پر 41 رنز کے ساتھ نمایاں کردار اداکیا جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے.

سلمان،نے 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

محمد علی نے آخری اوور میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےدو وکٹیں حا صل کیں اور آخری گیند پر نسیم شاہ رن آؤٹ ہو گئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا اختتام 144 کے مجموعی اسکور پر ہوا۔

محمد علی اور عباس آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144کے مجموعی اسکور تک محدود کردیا۔

واضح رہےملتان سلطان کے ہینڈرکس، نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے سلطانز کی جانب سے 46 گیندوں پر 58 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

رضوان ،نے ملان کے آؤٹ ہونے کے بعد تعاقب میں مضبوط آغاز فراہم کیا 31 سالہ کھلاڑی نے 33 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، شاداب خان، عماد وسیم اور ملز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

محمد رضوان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہےاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے.

ا سلام آباد یونائیٹڈ ایک جیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔