اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
سلطانز کے باؤلرز نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کیا کیونکہ انہوں نے 186 کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے کنگز کو 130/8 تک ہی محدود رکھا محمد علی، نے اپنے پی ایس ایل ڈیبیو پر 3 شاندار وکٹیں اپنے نام کر لیں۔
ڈیوڈ ولی،نے ایک ہی اوور میں 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جنہیں پی ایس ایل 9 کے لیے ملتان سلطان کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا، جبکہ عباس آفریدی نےبھی 2 وکٹیں حاصل کیں .
کراچی کنگز کی جانب سے تجربہ کار شعیب ملک، نمایاں رہے انہوں نے 35 گیندوں پر 54 رنز بنائے کپتان شان مسعود، نے 31بالز پر 30 رنز بنائے جبکہ پاور ہٹر کیرون پولارڈ، نے 28 اسکور کرکے مارجن کو کم کرنے کے لیے آخر میں کچھ مزاحمت فراہم کی۔
اس سے قبل، ڈیوڈ ملان، اور ریزا ہینڈرکس نے تیز نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو 185/2 کے مجموعی اسکور تک پہنچا دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے،ملان اور ہینڈرکس کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت کی بدولت سلطانز اپنے ایک قابل تعریف مجموعی اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے ،
تاہم، سلطانز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو میر حمزہ نے تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کپتان محمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا جو صرف 11 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے.
اس کے ساتھ ہی ہینڈرکس نے ایک مستحکم آغاز دینے کے لیے ملان کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ان کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کی بدولت اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نصف سنچریاں بنائیں ان کی 121 رنز کی شراکت بالآخر 17 ویں اوور میں اس وقت ختم ہوئی جب ڈینیئل سامز کی گیند پر ملان کیچ آوٹ ہو گئے .
ملان نے 41 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
دوسری طرف، ہینڈرکس، نے اپنی بلے بازی جاری رکھتے ہوئے 54 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 79 رنز بنائے.
وہ سلطانز کے لیے ایک اور اہم شراکت میں شامل تھے جب انھوں نے خوشدل شاہ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 47 رنز جوڑے خوشدل نے چار چوکے لگا کر 13 بالزپر 28 رنز بنائےانہوں نے ہینڈرکس، کو سلطانز کےمجموعی اسکورمیں مدد فراہم کی۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اور ڈینیئل سمس، نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہینڈرکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.