Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ...

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

Published on

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان مُسلم لیگ ق کے رہنما چوہدی شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی ملاقات ہوئی.
اس ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان مُسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پاکستان مُسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی، استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صادق سنجرانی شامل تھے۔
اس موقع پر ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں ملکی مسائل اور حکومت سازی کے حوالے سے بات کی گئی.
پریس کانفرنس کے آغاز میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا ہے تاہم اب مُلک کے وسیع تر مفادات کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو مل کر مُلک کو مُشکلات سے نکالنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ آج ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ معیشت، دہشت گردی سمیت تمام درپیش مسائل کا حل نکالیں گے۔ مصالحت کے ذریعے چلیں گے، جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف باتیں کی ہیں لیکن اب ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر ملک کو درپیش مسائل خاص طور پر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کام کریں. ہماری جنگ ملک کو درپیش چیلنجز کےخلاف ہے۔ معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے, بیرونی قرضوں کا معاملہ حل کرنا ہے.
شہباز شریف نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ مُلک کے وزیر اعظم نواز شریف ہوں اور مریم نواز ہماری جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ہماری اُمیدوار ہوں گی۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت, خالد مقبول صدیقی, علیم خان اور صادق سنجرانی نے بھی ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی اور شہباز شریف اور آصف زرداری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومت سازی میں اُن کا ساتھ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا.

Latest articles

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

More like this