اردو انٹرنیشنل( اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل نے11 فروری کو ایڈیلیڈ اوول میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی(T20) میں اپنی پانچویں سنچری بناڈالی.
میکسویل، جو جوش انگلیس اور مچل مارش کےآوٹ ہونے کے بعد نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے وہ میدان کے ایک خالی حصے میں ہک شاٹ کھیلنے میں نمایاں تھے ۔
اگلے ہی اوور میں ڈیوڈ وارنرآوٹ ہو گئے جب آسٹریلیا ایک نازک پوزیشن پر چلا گیا لیکن میکسویل نے آٹھویں اوور میں اکیل ہوسین کی گیند پر زبردست چھکا لگا کر آسٹریلیا کی پوزیشن کو برقرار رکھا.
آسٹریلوی کی جانب سے کئی بڑی ہٹوں میں سے پہلی ثابت ہوئی کیونکہ میکسویل نے اگلے دو اوورز میں مزید دو چھکے لگا دیے.
جب روومین پاول باولنگ کے لیے آئے تو میکسویل نے ایک اوور میں چار چوکے لگا کر ثابت کر دیا کہ وہ آج رکنے والے نہیں ہیں. انہوں نے صرف 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی.
ٹھیک 25 مزید گیندوں میں، میکسویل کی سنچری اس وقت مکمل ہوئی جب آسٹریلیا نے آسانی سے 200 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔
انہوں نے آخری اوور میں آندرے رسل کی گیند پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی اننگز کا اختتام کیا جب آسٹریلیا نے اپنا مجموعی اسکور241/4میکسویل کی مدد سے مکمل کیا جو مردوں کے ٹی ٹونٹی(T20) میں ان کا چوتھا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے .
میکسویل کا 120* رنز ٹی ٹونٹی میچ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی پانچویں سنچری تھی اس سنچری کے ساتھ ہی وہ مردوں کے کھیل میں ٹی ٹونٹی (T20) میں سب سے زیادہ سنچریوں کے ساتھ روہت شرما کے برابرپہنچ گئے۔
یہ مردوں کے ٹی ٹونٹی(T20) میں آسٹریلیائی کھلاڑی کا پانچواں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی تھا۔