Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsالیکشن ڈے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن ڈے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

Published on

spot_img

الیکشن ڈے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کے دن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی 400 میٹر کی حدود میں کسی بھی قسم کے کیمپ لگانے پر پابندی ہو گی۔

ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولنگ ڈے پر ووٹرز کو قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی درخواست کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ پولنگ اسٹیشن کی حدود کے 100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگا سکیں گے جبکہ گنجان آباد شہری علاقوں میں امیدوار 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر او، آر او اور انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عام انتخابات کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار فوج، عدلیہ، نظریہ پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کریں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، امیدوار انتخابی عمل میں کسی بھی تشدد کو ترغیب دینے سے اجتناب کرے گا، صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین اور ضلعی ناظمین انتخابی مہم کاحصہ نہیں بن سکتے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا، پہلی بار شکایات کیلئے واٹس ایپ کا استعمال ہوگا

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this