Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹشعیب ملک کوقومی ٹیم بی پی ایل میں دوبارہ شامل

شعیب ملک کوقومی ٹیم بی پی ایل میں دوبارہ شامل

Published on

spot_img

بی پی ایل: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 2 فروری کو فورچیون باریشال کو دوبارہ جوائن کریں گے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 2 فروری کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز فورچیون باریشال کو دوبارہ جوائن کریں گے۔ وہ 3 فروری کو کھلنا ٹائیگرز کے خلاف منعقد ہونے والے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ شعیب ملک گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات کے باعث بی پی ایل چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئے تھے۔ شعیب ملک نے بی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔انہوں نے نمبر 6 پر بیٹنگ کرتے ہو ئے پہلے میچ میں 7، دوسرے میں 5 رنز ناٹ آؤٹ اور تیسرے میچ میں 17 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ فورچیون باریشال، بی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کپتان تمیم اقبال کو بتا نجی مصروفیت پر گئے تھے، کمٹ منٹ پوری کرنے کے لیے شعیب ملک دبئی گئے۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے تمیم اقبال کو بتایا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ آؤں گا، شعیب ملک کو کپتان تمیم اقبال نے دوبارہ ٹیم جوائن کرنے کا کہا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے 6 کی بجائے 4 نمبر پر بیٹنگ کرنے کی بات کی، شعیب اب باریشال کی جانب سے 4 نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

شعیب ملک نے مینجمنٹ کو اعتماد میں لے کر لیگ سے بریک لی، بریک میں شعیب ملک نے کمٹ منٹ کے مطابق اپنے شوز میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ ہفتے بی پی ایل کو چھوڑ دیا تھا، وہ نجی مصروفیت کے باعث ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے۔

علم میں رہے کہ شعیب ملک کے ٹیم کو چھوڑنے کے بعد ان پر فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگے تھے۔

تاہم فارچیون باریشال اور شعیب ملک نے خبروں کی تردید کی تھی۔

عالمی سطح پر ایچ بی ایل – پی ایس ایل کی مانگ میں دوگنا اضافہ

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this