Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsسندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھالیا

سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھالیا

Published on

سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حلف اٹھالیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت سندھ کابینہ کے 9 وزراء نے حف اٹھالیا۔

سندھ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی.

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لیا، سید مراد علی شاہ حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

حلف اٹھانے والے سندھ کابینہ کے 9 وزراء میں شرجیل میمن، ناصر شاہ ، سعید غنی، سردار شاہ ، عذرا فضل، محمد بخش مہر، ضیا لنجار، جام خان شورو اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناصر شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہوں گے، شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے، سردار شاہ تعلیم اور معدنیات کے وزیر ہوں گے۔

زرائع کے مطابق جام خان شورو وزیر آبپاشی، سعید غنی بلدیات اور پبلک ہیلتھ کے وزیرہوں گے، علی حسن زرداری وزیرجیل خانہ جات ہوں گے،

محمد بخش مہر کے پاس اینٹی کرپشن اور اسپورٹس کے محکمے ہوں گے جب کہ عذرا پیچوہو وزیر صحت سندھ ہوں گی۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this