Saturday, January 11, 2025
Homeافغانستانایک ماہ میں پاکستان سے82،000 سے زائد افغان رضاکارانہ طور پر واپس

ایک ماہ میں پاکستان سے82،000 سے زائد افغان رضاکارانہ طور پر واپس

Published on

نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا ،فیروز شاہ کاکا خیل کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے پی عابد مجید کے ہمراہ پریس بریفنگ

پاکستان میں مقیم غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلا کی آج آخری تاریخ ہے ،رضاکارانہ طور واپس جانے والے غیر ملکیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کل سے کارروائی شروع کی جائے گی.
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے.غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی بارڈر اور ہولڈنگ پوائنٹ پر نگرانی کی جائے گی.

ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عابد مجید نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 82548 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں جبکہ جمعہ ہفتہ پنجاب ، اتوار ،پیر منگل خیبر پختونخوا سے غیر ملکیوں کو بھیجا جائے گا.اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت سے پکڑے جانے والے غیر ملکیوں کو بدھ اور جمعرات کو ہولڈنگ پوائنٹس سے واپس بھیجا جائے گا.

انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے اخراجات خیبر پختونخوا برداشت کررہا ہے .خیبر پختونخوا میں کاروائیوں کے باعث ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے.

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ 11553غیر ملکیوں کا انخلا 30 اکتوبر کو ہوا . ان کا کہنا تھا کہ پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کا ڈیٹا الگ ریکارڈ کیا جارہا ہے.

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے میڈیا کو بتایا کہ جو غیر ملکی کارروائیوں کے دوران پکڑے جائینگے ان کو ہفتے میں مختص دنوں کے مطابق واپس بھیجا جائے گا.

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this