Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsصوبہ سندھ میں 8 ہزار840 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، چیف الیکشن...

صوبہ سندھ میں 8 ہزار840 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، چیف الیکشن کمشنر سندھ

Published on

spot_img

صوبہ سندھ میں 8 ہزار840 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، چیف الیکشن کمشنر سندھ

چیف الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 8 ہزار 840 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق صوبے سے قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستوں کے لیے 2 ہزار اور صوبائی اسمبلی کی 133 جنرل نشستوں کے لیے 6 ہزار سے زائد فارم جمع کروائے گئے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تیس دسمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار ظابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں، انتخابات کے پر امن، صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ہمارا عزم ہے کہ انتخابات کے آزادنہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنائیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this