Thursday, February 27, 2025
Homeپاکستانگوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد قتل

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد قتل

Published on

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد قتل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد قتل ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ گوادر کے علاقے سربندر میں پیش آیا ہے اور اس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد حجام کا کام کرتے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا۔

گوادر پولیس کے ایس ایچ او محسن بلوچ بتایا کہ بدھ کی شب تین بجے نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں ایک کوارٹر میں رہائش پذیر آٹھ افراد پر فائرنگ کر دی جس سے سات افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے گوادر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے اور ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Latest articles

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

More like this