Wednesday, January 8, 2025
HomeTop News60 آزاد ارکان بکنے کے لیے تیار،وزارت عظمیٰ سے متعلق پیپلز پارٹی...

60 آزاد ارکان بکنے کے لیے تیار،وزارت عظمیٰ سے متعلق پیپلز پارٹی سب کو نچوڑ لے گی،فیصل واوڈا

Published on

60 آزاد ارکان بکنے کے لیے تیار،وزارت عظمیٰ سے متعلق پیپلز پارٹی سب کو نچوڑ لے گی،فیصل واوڈا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 60 ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں جبکہ 20 25 ارکان بکنے کو تیار نہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ تجزیے میں جو نمبر دیے تھے اس کے قریب آگئے ہیں، انتخابات میں ن لیگ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ،وزارت عظمی سے متعلق پیپلز پارٹی سب کو نچوڑ لے گی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ن لیگ 80 82 کے نمبر تک پہنچ جائے گی ،پرسوں کہا تھا میچ میں ایک اوور ٹینس بال کا ہوگا۔ن لیگ اس پر بھی چھکا نہیں مار سکے گی۔سابق وفاقی وزیر نے آزاد امیدواروں کے حوالے سے دعوی کیا کہ 35 ایسے امیدوار ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 60 ہے جو بکنے کے لیے تیار ہیں۔

قبل ازیں فیصل واوڈا نے عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کہا کہ توقع یہی تھی کہ آزاد امیدواروں کو برتری ملے گی لیکن آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے اور لولا لنگڑا اقتدار بھی مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہو گا۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سرپرائز ہو گیا ہے، میں جو کہہ رہا ہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آ جائے گا، اسلام آباد میں ونٹر فیئر کھل چکی ہے، 12 بجے پتا چل جائے گا، توقع یہی تھی کہ آزاد امیدواروں کو برتری ہوگی، آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، مک گیا شو، گو نواز گو ہو گیا، پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے گی تو 6 سے 7 ماہ میں سارا مک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لولا لنگڑا اقتدار بھی مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہو گا، اس ملک میں مردے کا ووٹ ڈلتا ہے، مردے کے ووٹ پر انسان جیتتا ہے اور اس کا فیصلہ 5 سال بعد آتا ہے، پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہر کی بنیاد بنی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت بھی نفرت کی بنیاد پر بنی ہے، جنہوں نے آئین، قانون اور جمہوریت کا بیڑا اٹھایا ہے، ان سے پوچھتا ہوں جو پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے اندر الیکشن نہ کروا کر آپ نے اب تک ان کی سزا اور جزا کا کیا کیا۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this