6 former Netball Federation officials suspended for failing to submit financial records-PNF
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے مالی حسابات جمع نہ کرانے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 سابق عہدیداروں پر پابندی عائد کر دی ہے پی ایس بی کے مطابق مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران دی گئی 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹس کے استعمال کا مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
پی ایس بی کے نوٹیفکیشن میں نیٹ بال فیڈریشن کو سات دن کے اندر مطلوبہ مالی ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ریکارڈ کی فراہمی پر پابندی پر نظرِ ثانی کی جا سکتی ہے فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پی ایس بی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے فیڈریشن کے سیکریٹری محمد ریاض کا کہنا ہے کہ تمام آڈٹ رپورٹس پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہیں اور الزام عائد کیا کہ پی ایس بی فیڈریشن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔



