Saturday, March 1, 2025
Homeبین الاقوامی57 امریکی ڈیموکریٹس نے رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط...

57 امریکی ڈیموکریٹس نے رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط لکھ دیا

Published on

57 امریکی ڈیموکریٹس نے رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل حملے روکنے کے لیے 57 امریکی ڈیموکریٹس نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح پر اسرائیلی حملے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس نے خط میں کہا کہ اگر اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا ہے تو امریکا کو معصوم زندگیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

بدھ کو لکھے گئے خط امریکی ڈیموکریٹس نے کہا کہ موجودہ قوانین اور پالیسیوں کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو فوجی امداد فوری طور پر بند کرنے کے مطالبہ کرتے ہیں۔

بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حمایت آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل کچھ ڈیموکریٹک ووٹروں میں عدم اطمینان کا باعث بنی ہے۔

بائیڈن کی اسرائیلی حمایت پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی نامور یونیورسٹیوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34 ہزار 568 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 765 زخمی ہو چکے ہیں۔

’حماس کیساتھ معاہدہ طے ہونے کے باوجود رفح حملہ نہیں رُکے گا‘
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو بھی جائے تو رفح پر حملے سے نہیں رُکیں گے، تمام مقاصد حاصل کیے بغیر جنگ روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم رفح میں جائیں گے اور حماس کی بٹالین کو ختم کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم مکمل فتح حاصل کرنے رفح ضرور جائیں گے۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this