Sunday, January 5, 2025
HomeTop News23مارچ یوم پاکستان،صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

23مارچ یوم پاکستان،صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

Published on

23مارچ یوم پاکستان،صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آج 84واں یوم پاکستان منایا جارہا ہے، اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ 23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کوعبور کر لیں گے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔

صدر مملکت کا پیغام :

یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں کوعبور کر لیں گے، پوری قوم جمہوریت، انصاف اور مساوات کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ آج ہی کے دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی، 23مارچ1940کوایک عظیم قوم اور آزادوطن کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی سے لیکر اب تک ہم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسلح افواج،سول انتظامیہ،پولیس نے ہماری قوم کی حفاظت،سلامتی اورخودمختاری کویقینی بنایا۔

وزیراعظم کا پیغام :

وزیراعظم شہباز نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے، ہمارے بزرگوں کی مسلسل جدوجہد کے باعث علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا، 14 اگست 1947کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ملک کے طور پر ابھرا۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں نے ہندوستان میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو انتخابات میں اپنے نمائندوں کو منتخب کیا، پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، مہنگائی، بے روزگاری، گردشی قرضہ، مالیاتی تجارتی خسارہ بڑے مسائل ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بحیثیت قوم غیرمعمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہے، مربوط پالیسی اصلاحات کے فریم ورک کے ساتھ پاکستان کو مضبوط معیشت بنائیں گے، امید ہے جلد ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے جلد ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر قابو پالیں گے، آیئے مل کر مذہبی، نسلی اور سیاسی تفریق سے پاک پاکستان کے لیے جدوجہد کریں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this