Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsگوادر میں دہشت گرد حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید، 4 زخمی

گوادر میں دہشت گرد حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید، 4 زخمی

Published on

گوادر میں دہشت گرد حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید، 4 زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں اتوار کو ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

ایک فوجی ذریعے نے خبر رساں ادارے “شنہوا “کو بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے گوادر شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر شمال مغرب میں اکرا کور ڈیم کے علاقے میں سائجی پہاڑ میں پاکستانی فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم فورسز کے زیر استعمال راستے پر کلیئرنس آپریشن کر رہی تھی۔

فوجیوں نے جوابی حملہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 فوجی شہید ہوگئے جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے، ذرائع نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ملٹری ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اضافی دستے بھی تلاشی آپریشن کے لیے علاقے میں بھیجے گئے تھے۔

ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ 20 مارچ کو، پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع گوادر میں ایک سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا، جس میں آٹھ مسلح دہشت گرد مارے گئے۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this