Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی...

پی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں شاندار کردار

Published on

پی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں شاندار کردار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی کوئٹہ کی اس جیت میں خواجہ نافع نے اپنا شاندار کردار ادا کیا.
پی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں شاندار کردار

کپتان شاہین آفریدی، نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا صاحبزادہ فرحان ،نے شاندار ہاف سنچری اسکور کی جس کے بعد جہانداد خان، کی شاندار اننگز نے دفاعی چیمپئن کو 187/7 تک پہنچا دیا صاحبزادہ، نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 62 رنز بنائے جہانداد، نے سنسنی خیز اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافہ کیا جس میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھےانہوں نے صرف 17 گیندوں پر ناقابل شکست 45 رنز بنائے۔

جواب میں 22 سالہ نوجوان نے 188 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے ناقابل شکست 60 رنز بنائے جسکی مدد سے کوئٹہ نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بار جیت حاصل کی لاہورقلندرز کو اپنی مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گلیڈی ایٹرز کو جیسن رائے اور سعود شکیل نے ایک بار پھر شاندار آغاز فراہم کیا۔ انہوں نے 69 کی شراکت داری قائم کی.

پی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں شاندار کردار

سعود ، ایک تیز اننگز کھیلتے ہوئے 23 گیندوں پر 40 رنز کا اسکور ہی کر سکےکیونکہ انہیں زمان خان نے آؤٹ کر دیا جیسن رائے، سکندر رضا کی گیند پر بولڈ ہونے سے قبل 19 گیندوں پر 24 رنز ہی بنا سکے.

خواجہ نافع ،نے اوپنرز کے بعد اپنی بلے بازی کو جاری رکھا انہوں نے کچھ شاندار شاٹس لگا کر اننگز کو آگے بڑھایا ان کی اننگز میں شاندار چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

پی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں شاندار کردار

کپتان ریلی روسو، 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پرآؤٹ ہو گئے جبکہ سرفراز احمد 11 رنز بنا کر سلمان فیاض، کی گیند پر شاہین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا کر اننگز کا اختتام کیا۔

اس میچ کے بعد کوئٹہ اب پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہورچوتھے نمبر پر ہے۔

خواجہ نافع میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

پی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں شاندار کردار

پی ایس ایل 9: خواجہ نافع کا  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں شاندار کردار

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this