Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsپٹرول سستا، حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پٹرول سستا، حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

Published on

پٹرول سستا، حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا پٹرول 8 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے سبب آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔8 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے97 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 92 پیسےکمی کی گئی ہے، نئی قیمت 164 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this