T20 World Cup: Brook's century, England beat Pakistan by 2 wickets to make it to the semi-finals-AFP
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گروپ ٹو کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوا لیفائی کر لیا۔
پالیکیلے میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اوپنر صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف 5 رنز بنا سکے بابر اعظم نے 25 اور صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری اسکور کی۔
مڈل آرڈر میں فخر زمان نے 24 رنز کی تیز اننگز کھیلی جبکہ آخر میں شاداب خان کے 23 رنز کی بدولت پاکستان 164 تک پہنچ سکا۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں 35 رنز پر گر گئیں، جنہیں شاہین آفریدی نے پویلین کی راہ دکھائی تاہم کپتان ہیری بروک نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور میچ کا رخ بدل دیا۔



