Wednesday, November 27, 2024
Homeکالمزمذاکرات کیلئے تیارہوں،19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار...

مذاکرات کیلئے تیارہوں،19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں|عمران خان

Published on

spot_img

مذاکرات کیلئے تیارہوں،19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں|عمران خان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نےاڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کیلئے تیارہوں اور 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں۔

مذاکرات کیلئے تیارہوں،19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں|عمران خان

عمران خان کا کہنا تھاکہ ایران کی جانب سے حملے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کے پڑوسی ممالک خاص کر ایران سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، پاکستان ایران خراب تعلقات سے اسرائیل اور دشمن خوش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، 5 اگست نہ ہوتا تو بھارت سے دوستی اورمذاکرات کی پوری کوشش کرتا اورکی بھی۔

اس موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 19 ماہ سے کہہ رہا ہوں بات کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریلو کٹے کی کھچڑی پک رہی ہے تاکہ کنٹرولڈ پارلیمنٹ ہو، میری سب سے بڑی غلطی کمزورحکومت لینا تھا، کمزور حکومت کے بجائے مجھے پھر سے انتخابات کروانے چاہیے تھے، انتخابات کے بعد کمزور اتحادی حکومت سے بہتر ہوگا اپوزیشن میں بیٹھوں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں معیشت کا حل ہینگ پارلیمنٹ اور کمزور حکومت نہیں کرسکتی، اصلاحات اوربہتری صرف تگڑی حکومت ہی کرسکتی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this