سیکیورٹی تھریٹ : اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند

0
61
سیکیورٹی تھریٹ : اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند

سیکیورٹی تھریٹ : اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کی بنا پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت تک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔سیکیورٹی تھریٹ : اسلام آباد کی 4 بڑی یونیورسٹیاں غیرمعینہ مدت کیلئے بند

ذرائع کے مطابق رات گئے اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا، جس کے بعد تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کالعدم تنظیم کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

الرٹ جاری ہونے کے بعد بند کی گئی یونیورسٹیز میں ایئر یونیورسٹی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔