Friday, July 5, 2024
Top Newsانتخابی عملے کی ٹریننگ،غیرحاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

انتخابی عملے کی ٹریننگ،غیرحاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

انتخابی عملے کی ٹریننگ،غیرحاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے تمام چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطے کے مطابق سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...