Thursday, January 9, 2025
Homeسائنس اور ٹیکنالوجیآئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں...

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا

Published on

آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی، آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 12جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی، معیشت کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، آن لائن ورک فورس میں پاکستان کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے، ای روزگار مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں کنونشن سنٹر میں ٹیک ڈسٹینیشن پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تھے۔ تقریب سے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی حسن ناصر جامی نے بھی خطاب کیا۔

نگران وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا، ہم نے جن اہداف کا تعین کیا ان پر پوری تندہی سے عمل پیرا ہیں، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان کے عوام کیلئے آئی ٹی سروسز انڈسٹری، ٹیلی کام سیکٹر، ہینڈز سیٹ مینوفیکچرنگ، پاکستانی سٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے شعبہ جات کی ترقی کیلئے نمایاں توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 2.6 ارب ڈالر ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں بھارت کی 164 ارب ڈالر کی برآمدات ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ہر سال 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہو رہے ہیں، نیوٹیک کے ذریعے 16 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو جدید کورسز کرائے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ساتھ مل کر آئی ٹی کے شعبہ میں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔

مختصر مدت میں حکومت کی بہتر پالیسیوں سمیت آئی ٹی سروسز کمپنیوں. فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کی بہتر کارکردگی کی بدولت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام سیکٹر میں پاکستان کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہو گیا۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this