
آسٹریلیا کے ہاتھوں 309 رنز کی بھاری شکست کے باوجود نیدرلینڈز نے اپنی لائن اپ میں اہم تبدیلیاں کرنے سے گریز کیا ۔ اس کے بجائے،انہوں نے ویسلے بیریسی اور شراز احمد کو پلیئنگ الیون میں متعارف کرایا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے دو تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے نسیم احمد اور حسن محمود کی بجائے تسکین احمد اور شیخ مہدی حسن کو کھیلنے کے لیے منتخب کیا۔
یاد رہے بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز صرف تیسری بار کسی ون ڈے میں مدمقابل ہیں۔
پہلے کھیلنے والے نیدرلینڈ کے اسکواڈ نےسست آغاز کیا، دوسری جانب بنگلہ دیشی فیلڈرز اور باؤلرز نے کھیل میں جذبے کا مظاہرہ کیا۔ نیدرلینڈ کی اوپننگ جوڑی میکس او ڈاؤڈ اور وکرم سنگھ زیادہ دیر تک پچ پر نہیں ٹھہر سکے اور انہیں بالترتیب شریف ال سلام اور تسکین احمد نے پویلین واپس بھیج دیا۔ ویزلی بیریسی نے 41 گیندوں پر 41 اسکور بنائے اور 13 ویں اوور میں مستفیض الرحمان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اور اگلے ہی اوور میں کولن ایکرمین نے شکیب الحسن کی گیند پر مستفیض الرحمان کو کیچ تحفے میں دیا۔ اسکاٹ ایڈورڈز کے ساتھ کچھ وقت کھیلنے کےبعد تقریباً 18 اوورز میں، بی ایس ڈی لیڈ تسکین احمد کی گیند پر مشفق الرحیم کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سکاٹ ایڈورڈز نے اسکور جاری رکھا اور 78 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ڈچ کپتان نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری ففٹی اسکور کی، اور ڈچ کرکٹ کی تاریخ میں 15 ایک روزہ بین الاقوامی نصف سنچریوں تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بنے، اس کے ساتھ ہی ایڈورڈز اور اینگلبریچٹ کے درمیان 50 سکور کی شراکت ہوئی۔ ایڈورڈز مستفیض الرحمان کی گیندپر مہدی حسن مرزا کے ہاتھوں میں آوٹ ہوئے۔یوں وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری رہا شیخ مہدی حسن نے 45ویں اوور میں سائبرینڈ اینجلبریچٹ کو LBW آوٹ کیا۔ جس کے بعد شراز احمد اننگز کے 48ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔ ٹیل اینڈرز بنگلہ دیشی گیند بازوں کی غیر یقینی باؤلنگ کے مقابل کوئی مقابلہ ثابت نہیں ہوئے اور 229 کے مجموعی سکور پر آل آؤٹ ہو گئے۔ نیدرلینڈ کے اس اسکور میں 12 اضافی رنز، 2 چھکے اور 22 چوکے شامل ہیں۔
اس بار دونوں ٹیمیں زیادہ متوازن مقابلے میں دکھائی دے رہی ہیں، لیکن نیدرلینڈز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 309 رنز کی اہم شکست سے سنبھلنا ہوگا تاکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف حیران کن فتح جیسی فارم کا مظاہرہ کر سکے اور دوسری طرف بنگلہ دیش افغانستان کے خلاف چھ وکٹوں کی فتح یاب رہی، لیکن اس کے بعد انہیں مسلسل چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑاہے.
دوسری جانب بنگلہ دیشی گیند بازوں نے نیدرلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ پر قابو پالیا اور اپنے اسپیل میں کفایت شعار رہے اور نیدرلینڈ اسکواڈ کوصرف 229اسکور تک محدود کردیا۔ اچھی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیشی فیلڈرز نے نیدرلینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھنے کے لیے ہر ایک رن کو روکا۔ مستفیض الرحمان نے اپنے 10 اوورز میں صرف 36 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ شرف الاسلام، تسکین احمد اور شیخ مہدی حسن نے 2،2 جب کہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیموں کی ترتیب:
بنگلہ دیش :
لٹن داس، تنزید حسن تمیم، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن میراس، شیخ مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام۔
نیدرلینڈز:
میکس او ڈاؤڈ، وکرم سنگھ، ویزلی بیریسی، کولن ایکرمین، سکاٹ ایڈورڈز، بیڈ ڈی لیڈ، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وان بیک، شاریز احمد، آرین دت اور پال وان میکرین۔