Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے مسلسل دوسری جیت اپنے...

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے مسلسل دوسری جیت اپنے نام کر لی

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے مسلسل دوسری جیت اپنے نام کر لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے کر جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں اپنی دوسری جیت درج کی۔

مین ان گرین نے 195 رنز کا ہدف دینے کے بعد کرس گیل اینڈ کمپنی کو 165/9 کے مجموعی اسکور تک محدود کردیا انہوں نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل یونس خان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کامران اکمل ایک بار پھر کوئی کردار ادا نہ کر سکے انہوں نے 7 گیندوں پر صرف 5 رنز بنائے شرجیل خان نے اننگز کو استحکام فراہم کرنے کے لیے 15 گیندوں پر 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

صہیب مقصود نے 12 گیندوں پر 22 رنز بنائے لیکن یہ شعیب ملک تھے جنہوں نے 41 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 54 رنز بنا کر پاکستان کی قیادت کی۔

شاہد آفریدی نے 10 گیندوں پر 16 جبکہ عامر یامین نے بیک اینڈ پر صرف 11 گیندوں میں 29 رنز بنائے اور پاکستان نے 194/8 کا مجموعی اسکور کیا۔

ایشلے نرس نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فیڈل ایڈورڈز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے صرف دو بلے بازوں نے اہم کردار ادا کیا اوپنر ڈوین اسمتھ نے 46 گیندوں پر 65 اور جوناتھن کارٹر نے 25 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

پاکستانی باؤلرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کر کے دباؤ میں اضافہ کیا.

تیز گیند باز سہیل تنویر نے 4/14 کے اعداد و شمار کے ساتھ اٹیک کی قیادت کی جبکہ شاہد آفریدی نے 3اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments