Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ2024: پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سےشکست دے...

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ2024: پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سےشکست دے دی

Published on

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈ2024: پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سےشکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دسویں میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

مین ان گرین ناقابل شکست ہیں کیونکہ یہ مقابلے میں ان کی چوتھی جیت تھی اس سے پہلے انہوں نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کو شکست دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد 196/4 رنز کا ہدف دیا۔

مین ان گرین نے اوپنرز کامران اکمل (11) اور شرجیل خان (13) کو جلد ہی کھو دیالیکن صہیب مقصود اور شعیب ملک کے درمیان 121 رنز کی شراکت نے پاکستان کے لیے ایک بڑا ٹوٹل درج کرنے کی بنیاد رکھی۔

مقصود نے 44 گیندوں پر 64 اور ملک نے 33 گیندوں پر 51 رنز بنائےکپتان مصباح الحق نے 14 گیندوں پر 23 جبکہ عبدالرزاق نے 9 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

میکر 2/25 کے اعداد و شمار کے ساتھ انگلینڈ کے لئے نمایاں باؤلر رہے.

پاکستان نے 197 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان کیون پیٹرسن (4) کو جلد آؤٹ کیا۔

اس دوران فل مسٹرڈ نے انگلینڈ کو کھیل میں برقرار رکھنے کے لیے اننگز کو سہارا دیا ایان بیل (11) دوسرے کھلاڑی تھے جو یاسر عرفات کے ہاتھوں رن آؤٹ ہونےکے بعدپویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی طرف سے وقفے وقفے سے وکٹیں حا صل کرنےکا سلسلہ جاری رہا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 117 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سعید اجمل نے 3 جبکہ عبدالرزاق نے 2 وکٹیں حاصل کیں شعیب ملک، سہیل خان اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے .

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this