لیگی حکومت کو سپورٹ کریں گے لیکن شاید حکومت کا حصہ نہ بنیں، فاروق ستار
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ(ن) کو حکومت بنانے اور چلانے میں تو سپورٹ کر دیں گے لیکن شاید ہم حکومت کا حصہ نہ بنیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق نے کہا کہ ہم مسلم لیگ(ن) سے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہے تھے کہ اختیارات اور وسائل کو نچلی سطوں پر منتقل کیا جائے۔
ایک صحافی نے سوال کیا گیا کہ وفاق میں پیپلز پارٹی جس جماعت کو سپورٹ کر رہی ہے آپ بھی اسے سپورٹ کر رہے ہیں تو کیا سندھ میں بھی آپ پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون کریں گے جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کی دیکھا دیکھی مسلم لیگ(ن) کو سپورٹ نہیں کر رہے اور اسی لیے ہم نے زیادہ تر انڈے الیکشن سے پہلے کی مسلم لیگ(ن) کی باسکٹ میں ڈال دیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جو پاکستان کے 130اضلاع اور شہروں کو ترقی کے انجن اور معیشت کا مرکز بنایا جائے، یہی پاکستان کے معاشی استحکام کے بھی ضامن ہوں گے اور اس سے سیاسی لڑائیاں بھی ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کا معاہدہ اگر ہمارے ساتھ ہونے والی بات کو اوور شیڈو کر رہا ہے یا اسکو کم اہمیت دے رہا ہے تو ہمیں ایسی حکومت میں شامل نہیں ہونا۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہم حکومت بنانے اور چلانے میں تو سپورٹ کر دیں گے لیکن شاید ہم حکومت کا حصہ نہ بنیں۔