Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsالیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نا اہلی برقرار رہے گی یا نہیں...

الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نا اہلی برقرار رہے گی یا نہیں ؟ 7 رکنی لارجر بینچ آج کیس سنے گا

Published on

الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نا اہلی برقرار رہے گی یا نہیں ؟ 7 رکنی لارجر بینچ آج کیس سنے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نا اہلی برقرار رہے گی یا نہیں ؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ آج کیس سنے گا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دیا۔

سپریم کورٹ نے میربادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نا اہلی سے متعلق نوٹس پر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جو آج معاملے کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

نا اہلی 62 ون ایف کی بجائے الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دی گئی تو نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے اہل ہوجائيں گے۔

واضح رہے کہ آرٹیکل62 ون ایف میں نا اہلی کی مدت نہیں لکھی لیکن سپریم کورٹ نے ماضی میں تشریح کر کے اسے تاحیات نا اہلی سے تعبیر کیا۔

پی ڈی ایم حکومت میں پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ منظور کر کے نا اہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال مقرر کی تھی۔

عدالت نے تاحیات نا اہلی سے متعلق بار کونسلز سمیت تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کے لیے مقرر کی ہیں۔ عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ آج دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

Latest articles

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

More like this