Sunday, February 9, 2025
Homeتازہ ترینواٹس ایپ میں ایک سے زائد مسیجز پن کرنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں ایک سے زائد مسیجز پن کرنے کا فیچر متعارف

Published on

واٹس ایپ میں ایک سے زائد مسیجز پن کرنے کا فیچر متعارف

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ بھی پیغام رسائی کی ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ کو استعمال کر رہے ہیں اور اپنے دوستوں یا پیاروں سے بات چیت کے دوران اہم پیغامات کے نظروں سے اوجھل ہونے سے پریشان ہیں تو واٹس ایپ نے آپ کی یہ پریشانی دور کرنے کے لیے اپنے ’پن‘ فیچر کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ وٹس ایپ کی جانب سے دسمبر 2023 میں پن میسجز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا اوراس فیچر کے تحت کسی چیٹ میں ایک میسج کو پن کرنا ممکن تھامگر اب اس فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ میں 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے اس فیچر کا اعلان واٹس ایپ چینل میں کیا گیا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کر سکیں گے۔

یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

یہ فیچر صارفین کے لیے کسی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور انہیں چیٹ میں اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔

واضح رہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے۔جب آپ کسی میسج کو پن کریں گے تو 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

میسجز کو پن کرنے کا طریقہ

میسجز کو پن کرنے کے لیے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ میسجز کے ساتھ ساتھ آپ 3 چیٹس کو بھی پن کر سکتے ہیں۔ پن چیٹس واٹس ایپ کی ہوم فیڈ پر سب سے اوپر نظر آتی ہیں۔

Latest articles

گلین فلپس کی سنچری، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین فلپس کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ...

پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات پرتگال میں ادا کردی گئیں، تدفین کل مصر میں ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے امام و روحانی پیشوا پرنس کریم آغا...

حماس نے مزید 3 یرغمالی رہا کر دیے، اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس نے غزہ میں قید مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو...

ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں، کینیڈین وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی...

More like this