ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار باولر کیمار روچ دورہ انگلینڈ سے قبل انجری کا شکار

0
95
West Indies veteran bowler Kemar Roach injured before England tour
West Indies veteran bowler Kemar Roach injured before England tour

ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار باولر کیمار روچ دورہ انگلینڈ سے قبل انجری کا شکار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کو جولائی میں انگلینڈ کے دورے سے قبل ایک دھچکا لگا ہے کیونکہ ان کے تجربہ کار باولر کیمار روچ کے گھٹنے کی انجری ہوگئی ہے۔

روچ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے کے لیے کھیلتے ہوئے اپنے گھٹنے میں زخمی ہوئے اور لارڈز میں 10 جولائی سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ سیریز کے لیے جیرمیا لوئس کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

روچ نے ویسٹ انڈیز کے لیے 81 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور 270 وکٹیں حاصل کی ہیں کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے جاری سیزن میں، روچ 6 میچوں میں نظر آئے اور سرے کے لیے 25.77 کی اوسط سے 18 وکٹیں حاصل کیں ۔

ویسٹ انڈیز کو 3 جولائی سے 6 جولائی تک بیکن ہیم میں کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلنا ہے۔

ٹیسٹ سیریز بھی جیمز اینڈرسن کی آخری سیریز ہوگی کیونکہ تجربہ کار انگلش پیسر نے مئی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اینڈرسن نے انگلینڈ کے لیے 187 ٹیسٹ میں 700 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ:
کریگ بریتھویٹ (کپتان)، ایلک ایتھانازے، جوشوا ڈا سلوا، جیسن ہولڈر، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، الزاری جوزف (وکٹ کیپر)، شمر جوزف، میکائل لوئس، زچری میک کاسکی، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، جیرمیاہ لوئس، جیوین لوئس۔ سنکلیئر۔