Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے آئی سی...

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو نے آئی سی سی کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کی کمزوری کی وجہ قرار دے دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک کی تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔
جونی گریو نے ویسٹ انڈیز کے کمزور ہونے کی وجہ آئی سی سی اور دیگر ممالک کو قرار دے دیا۔
انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سب چاہتے ہیں ویسٹ انڈیز دوبارہ مضبوط نہ ہو لیکن دنیائے کرکٹ کو ایک مضبوط ویسٹ انڈیز کی ضرورت ہے، اس وقت ہر کوئی یہ کوشش کر رہا کہ ویسٹ انڈیز پہلے کی طرح مضبوط نہ ہو ۔

جونی گریو نے کہا کہ آئی سی سی کا فنانشل ماڈل کام نہیں کررہا، ویسٹ انڈیز کا ریونیو مزید کم کردیا گیا ہے، یہ اب 7 سے 5 فیصد ہے ، انہوں نے کہا کہ اس تمام معاملے سے مایوسی ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ مضبوط ویسٹ انڈیز دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں، آئی سی سی ہیڈ لائنز میں تو زیادہ ریونیو دے رہی ہے لیکن یہ 7 سے 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

سی ای او نے سوال کیا کہ ہمیں یہ صورتحال سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے، ہم اگر یہ دیکھیں تو کیا ہم ایک کمیونٹی ہیں اور کیا بہترین پراڈکٹ بنانے کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں ؟

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this