Monday, July 15, 2024
کھیلنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ،پران رائفل میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے ایک...

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ،پران رائفل میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ،پران رائفل میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک کی تفصیلات کے مطابق نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں دوسرے روز بھی نئے ریکارڈ کا سلسلہ نہ رکا، پران رائفل میں پاکستان نیوی کی ٹیم نے ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں ہونے والی 31 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔
50میٹر پران رائفل ٹیم ایونٹ میں پاکستان نیوی نے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، تین شوٹرز پر مشتمل ٹیم نے 1853 اعشاریہ 4 پوائنٹس کے ساتھ نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ 1848 اعشاریہ 7 پوائنٹس کے ساتھ نیوی کی ٹیم کے پاس ہی تھا۔

دوسرے روز اسکیٹ اولمپکس ایونٹ میں آرمی کے شوٹر امام ہارون ایک پوائنٹ کے فرق سے نیا ریکارڈ نہ بناسکے، انہوں نے 60 میں سے 55 پوائنٹ بنائے جب کہ سابق ریکارڈ 60 میں سے 56 کا ہے۔
نیوی نے مزید چار گولڈ میڈل لے کر گولڈ میڈل کی تعداد 7 کرلی ہے، اس وقت نیوی 7 گولڈ 4 سلور، 2 کانسی اور مجموعی طور پر 13 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔

پاکستان آرمی کی شوٹنگ ٹیم 4 گولڈ، 6 سلور اور 3کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
واپڈا ایک سلور میڈل کے ساتھ تیسرے، سندھ تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے اور پاکستان ائیر فورس 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

دیگر خبریں

Trending

Victorian Open Squash Championship: Nasir Iqbal loses semi-final

وکٹورین اوپن سکواش چیمپیئن شپ : ناصر اقبال سیمی فائنل ہار...

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق وکٹورین اوپن 2024 کے سیمی فائنل میں فرانس کے 19 سالہ میلول سکیانیمانیکو نے پاکستان...