Sunday, January 5, 2025
Homeالیکشن 2024عمران خانجب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے مارچ ختم نہیں...

جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانئ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔

احتجاج میں شامل شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔

پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، بشریٰ بی بی کی گاڑی قافلے کے آگے آ گئی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔

بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے اُمید نہیں یقین ہے کہ پٹھان قوم آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتی۔

واضح رہے ہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔

اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی قافلے کے آگے آ گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آرام کریں گے اور کھانا کھائیں گے، فریش ہونے کے بعد وہ روانہ ہوں گے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this