Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

ہم سمندر سے حملہ کریں گے: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کو خبردار کردیا

240925-lebanon-mb-0941-dea278

ہم سمندر سے حملہ کریں گے: اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کو خبردار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں اسرائیلی مظالم میں اضافے کے آغاز کے بعد پہلی بار ایک نئی پیشرفت میں اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے پیر کے روز لوگوں کو ایک فوری انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع ملنے تک لبنان کے دریائے الاولی سے لے کر سمندر کے ساحل کے کنارے جانے یا کشتیوں پر سوار ہونے سے گریز کریں۔

ترجمان اویچائی ادرئی نے ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ فوج اس بار سمندر سے حزب اللہ کے خلاف دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرے گی۔

اویچائی ادرائی نے لبنانیوں کو ان علاقوں میں جانے کے خلاف بھی خبردار کیا جہاں دریا الاولی لبنان اور اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال میں واقع صیدا شہر میں داخل ہوتا ہے۔ یہ انتباہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ہفتے میں دوسری بار جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن کے آغاز کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی ترجمان ادرائی نے صبح یہ بھی اعلان کیا تھا کہ الجلیل فارمیشن 91 کی افواج جن میں ریزرو بریگیڈ الیگزینڈرونی 3، حزین 8 اور نحال الشمالی 228 کے جنگجو شامل ہیں، نے جنوبی لبنان میں ایک مرکوز اور مخصوص زمینی آپریشن شروع کیا۔

واضح رہے الجلیل ڈویژن 91 نے حزب اللہ کے درجنوں ارکان کو ہلاک کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنگ کے آغاز سے ہی یہ ڈویژن جنوبی لبنان میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کی قیادت کر رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ ہفتوں میں ڈویژن کی فورسز نے سینکڑوں حملے کیے اور درجنوں حزب اللہ کے ارکان کو ہلاک کیا۔

جنوبی لبنان سے العربیہ اور الحدث کے نمائندے نے بتایا کہ دراندازی کی یہ کوششیں تقریباً ایک ہفتے سے محدود بنیادوں پر جاری ہیں اور سرحد پر مزید اسرائیلی افواج کو دھکیلنے کے علاوہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دوسری مرتبہ پیر کے روز جنوبی لبنان کے درجنوں قصبوں اور دیہاتوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل کے شہر حیفا کے شمال میں واقع علاقوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق بتایا کہ لبنان میں مرنے والوں کی تعدداد 2036 اور زخمیوں کی تعداد 10000 کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔

Tags: اسرائیلی فوج اسرائیلی مظالم حزب اللہ دریائے الاولی سمندر فوجی آپریشن لبنان

Post navigation

Previous: اب 2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم
Next: ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی “مظالم” روکنے کے لیے سعودی عرب اور دیگرعلاقائی ممالک کا دورہ کریں گے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.