ہم مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے تابعدار نہیں،اپوزیشن میں بیٹھیں گے،مولانا فضل الرحمان
جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے اتحادی نہیں ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے.
انکا کہنا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں تو اس کا مطلب 9 مئی کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے.
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو سمجھتا ہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی وہ حکومت میں بیٹھے اور عیاشی کرے.
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں.
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیوں میں تحفظات کے ساتھ شامل ہوں گے.
پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا مقابلہ جسموں کا نہیں دماغوں کا ہے.اور وہ مسئلہ بھی ٹھیک ہوجائے گا.