Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsوالد کو کہاں لے کر گئے ہیں ہمیں نہیں بتایا جا رہا،مہربانو...

والد کو کہاں لے کر گئے ہیں ہمیں نہیں بتایا جا رہا،مہربانو قریشی

Published on

spot_img

والد کو کہاں لے کر گئے ہیں ہمیں نہیں بتایا جا رہا،مہربانو قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کا کہنا ہے ہمیں نہیں بتایا جا رہا والد کو کہاں لے کر گئے ہیں۔انہوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ہمیں نہیں بتایا گیا کہ کسی نئے مقدمے میں شاہ محمود کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہیں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا یا نہیں۔ میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا۔انہوں نے کہا کہ بر صغیر کی سب سے بڑی جماعت کی گدی نشین ہیں، اس کا لحاظ بھی نہیں کیا گیا۔مہربانو قریشی نے کہا کہ الیکشن لڑنا شاہ محمود قریشی کا حق ہے جو ان کو دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ آج شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا، سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا، تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this