
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو گرفتار کرلیا۔
سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔
تمام پارٹی رہنماوں کوملتان کے علاقہ پل چھٹہ مخدوم رشید سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوے حلقہ سے گرفتار ہوئے ہیں۔