Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsامریکا کی یوکرین کو روس پر لانگ رینج میزائل سے حملے کی...

امریکا کی یوکرین کو روس پر لانگ رینج میزائل سے حملے کی اجازت

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس پر لانگ رینج میزائل سے حملے کی اجازت دے دی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس پر حملے کرنے کے لیے امریکا کی طرف سے فراہم کیے گئے لانگ رینج میزائل میزائل استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے لانگ رینج میزائل سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شمالی کوریا کے فوجیوں کو یوکرین میں لڑنے کی اجازت کے ردِعمل میں میزائل استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ روس اس اقدام کو جنگ میں نیٹو کی براہِ راست مداخلت کے طور پر دیکھے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی میزائلوں پر سے پابندیاں ہٹانے پر زور دے رہے تھے۔

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this