Friday, February 28, 2025
Homeامریکہیوکرین کا جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی مشروط حمایت کا اعلان

یوکرین کا جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی مشروط حمایت کا اعلان

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا وعدہ نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اس معاملے پر اُن کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس شرط یہ ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کیف کو بھی شامل کیا جائے۔

یوکرین کے صدر نے کہا ہے اگر چہ ہم آج نہیں کہہ سکتے کہ جنگ بندی ڈیل کی ممکنہ شرائط کیا ہوں گی، کیوں کہ روس جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مُہم میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں میں یوکرین میں جاری جنگ ختم کرا سکتے ہیں، جبکہ ان کے معاونین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس قسم کی قرارداد لانے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہم جنگ بندی کی ممکنہ شرائط کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

Latest articles

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

More like this