Skip to content
23/08/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Urdu International

اردو انٹرنیشنل

Digital Media with a special focus on Global South

Primary Menu
  • Top News
  • پاکستان
  • سیاست نیوز
  • بین الاقوامی
  • کاروبار
  • South Asia
Watch Video
  • Home
  • پاکستان
  • پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا، نواز شریف
  • پاکستان

پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا، نواز شریف

محمد سکندر Posted on 1 year ago 1 min read
featurephoto (21)

پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا، نواز شریف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں 500 تک یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کچھ عرصہ پہلے ایک سے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو بہت اچھا ریلیف دیا جو اربوں روپے کا ریلیف ہے، اسی طرح مریم نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ چونکہ گرمیوں کے مہینے میں بل زیادہ آتا ہے اس لیے عوام کو اگست اور ستمبر کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور اس ریلیف پیکج کے تحت ایک سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کم کر کے بل دیا جائے گا۔

انہوں نے مریم نواز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ آئندہ لوگوں کو مزید ریلیف دینے کے لیے سولر پینلز کی اسکیم لے کر آرہی ہیں اور لوگوں کو سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ بجلی کا بل مزید کم ہوجائے اور اس کے لیے 700 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے 45 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، اس پروگرام سے لوگوں کو ریلیف ملے گا اور ان کے اخراجات میں کمی آئے گی، میں شہباز شریف کو شاباش دیتے ہوئے کہوں گا کہ وہ سولر پینلز کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب حکومت سے تعاون کریں اور باقی صوبوں سے بھی میں یہی گزارش کروں گا کہ وہ بھی عوام کو ریلیف دیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے عوام مہنگائی کے کرب سے گزر رہے ہیں، میرا اشارہ خاص طور پر مہنگے بجلی کے بلوں کی طرف ہے اور آپ جانتے ہیں کہ 21 اکتوبر کو جب مینار پاکستان پر میں نے گفتگو کی تو میں نے تب بھی بجلی کے مسئلے پر بات کی اور بلوں کو بھی پیش کیا تھا کہ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اور آج کتنا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس دن سے لے کر آج تک آپ کا کرب محسوس کرتا ہوں اور کر رہا ہوں، میرا ذہن بار بار 2017 کی طرف جاتا ہے اور جانا بھی چاہیے کیونکہ اس وقت اللہ کے کرم سے مہنگائی کا نام و نشان نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بجلی کے بل کم آتے تھے، آمدن اخراجات سے زیادہ تھی، آسانی سے لوگ زندگی گزار رہے تھے، بچے اسکول جاتے تھے، پرھتے تھے، بجلی کا بل ادا ہوتا تھا، میں سنتا تھا کہ لوگوں کے پاس مہینے کے اختتام پر بچ بھی جاتا تھا اور یہ تو ایک اچھا زمانہ تھا، 10 روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں اور میں اس کا گواہ ہوں کہ جس دن میں 2013 میں وزیر اعظم بنا تو میں دو ہفتے کے اندر اسلام آباد کی سبزی مارکیٹ میں گیا اور وہاں مختلف خریداروں اور دکانداروں سے ملا، یہ تھا وہ زمانہ اور تب پاکستان ایک ڈیفالٹ کی حالت میں تھا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھال کر معیشت کو ٹھیک کیا اور بہترین ترقی والی قوموں میں پاکستان کو شامل کیا، اخبار کہتے تھے کہ پاکستان چند سالوں میں معاشی قوت بننے والا ہے اور ہم ڈالر کو بھی 95 روپے پر لے کر آئے، پھر ڈار صاحب اور میں نے مشورہ کیا اور اس کو پھر ہم 104 تک لے گئے، پھر ہم نے اسے 4 سالوں تک 104 پر رکھا جب تک مجھے نکال نہیں دیا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ چند ججوں نے مجھے اس لیے نکالا کہ میں نے اپنے بیٹے حسن نواز سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہیں لی، کیا اس پر کسی وزیر اعظم کو نکالا جاسکتا ہے؟ یہ دن دیکھنے کے لیے جو آج سب دیکھ رہے ہیں؟ اس لیے کہ ڈالر کو 104 سے 250 پر لے جایا جائے؟ اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں جنہوں نے ملک کو اس حال میں پہنچایا ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ ان لوگوں نے بہت بڑا جرم کیا ہے، ملک کے ساتھ زیادتی کی ہے، جب سے مریم نواز وزیر اعلی بنی ہیں، شہباز وزیر اعظم بنے ہیں، میں تب سے کہہ رہا ہوں کہ مہنگائی کا طوفان ختم کریں، یہ ہم نے نہیں کیا، یہ کرنے والے کوئی اور ہیں، یہ عمران خان کے زمانے سے سارا کام شروع ہوا، میں نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، انہوں نے خود کہا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن پھر آئی ایم ایف کو دوبارہ کون لایا؟ وہ میں نہیں ہوں، شہباز شریف نہیں ہیں، وہی ہیں جو آج بڑھ چڑھ کر جیل سے باتیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں 104 پر ڈالر چھوڑ کر گیا تو اطمینان رکھنا چاہیے کہ اگر مجھے مزید خدمت کا موقع ملتا تو ڈالر 104 پر ہوتا، سبزیاں، بجلی مہنگی نہیں ہوتی، ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، کس نے تمام بجلی کے کارخانوں کو چلایا، نئے کارخانے لگائے؟ ہم نے ریکارڈ عرصے میں بجلی کے کارخانے مکمل کیے اور میں چین کا مشکور ہوں جن کے تعاون سے ہم نے بجلی کے کارخانے لگائے، جن کو 18 ہزار کا بل آج آتا ہے تو 2017 میں 1600 بل آتا تھا آج اتنا آرہا ہے، غریب کہاں سے دے گا یہ بل؟ میں مریم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں کہ انہوں نے آٹے کی قیمت کو کم کیا جس کے نتیجے میں روٹی کی قیمت کم ہوگئی۔

صدر مسلم لیگ (ؔن) نے کہا کہ مریم دن رات صفائی کا سوچتی ہیں کہ کیسے اسے بہترین سطح پر لایا جائے، مساوی ترقی کا سوچتی ہیں، لوگوں کو آسان شرائط پر گھر بنانے کی سہولیات مہیا کی جائیں تو یہ سب کس نے کیا؟ اگر میں ذمہ دار نہیں تو کون ہے اس کا ذمہ دار؟ کون شرح سود کو 22 فیصد پر لے کر گیا؟ کون اس ملک میں سرمایہ کاری کرے گا؟ کون صنعت لگائے گا؟ مجھے یہ نام بتائیں، مجھے پتا لگنا چاہیے، ہم نے غیر ملکی قرضوں کو ادا کیا تھا، موٹرویز ہم نے مانگ تانگ کے نہیں بنائی، بلکہ اپنے وسائل سے بنائی ہے۔

نواز شریف نے بتایا کہ جو سلسلہ 1991 میں چلا اگر وہ آج تک چلتا تو ہم آج ایک بہت بڑی قوم بن چکے ہوتے، اگر ایٹمی طاقت کے بعد ملک کو صحیح طریقے سے چلنے دیا جاتا تو ہم کہاں ہوتے، اگر 2017 مین ہمیں سازش کے تحت نا نکالا جاتا تو ہم آج کہاں سے کہاں ہوتے؟ ہمیں کیوں نکالا گیا؟ کیوں سازش بنی گئی؟ کون تھے وہ چہرے؟ عمران خان کیسے اقتدار میں آیا؟ یہ سب باتیں سوچنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اقتدار کی خواہش نہیں، میرا دل دکھتا ہے کہ ہم نے کیا کیا ہے، ناقابل معافی ہیں وہ لوگ جو 1600 کے بل کو 18 ہزار کر کے چلے گئے، میں درخواست کرتا ہوں کہ ان کے دھوکے میں نہ آئیں، اس ملک میں کس نے عوام کا استحصال کیا ہے؟ ان سب باتوں پر بہت دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنا دکھ تفصیل میں بیان نہیں کرتا، کچھ ذمہ داریاں قومی کی ہے جو ان کو پوری کرنی چاہیے تھی، جب 2018 میں وزیر اعظم کو نکالا گیا۔

About the Author

محمد سکندر

Author

Visit Website View All Posts
Tags: 500 تک یونٹ ریلیف ریلیف پیکج سولر پینلز مریم نواز نواز شریف

Continue Reading

Previous: ٹور ڈی فرانس فیمز کے دوران سائیکلسٹ فائفر جارجی کو شدید چوٹیں
Next: پاکستان میں ایم پوکس کے تین کیسز کی ‘تصدیق’

Related Stories

ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک Posted on 1 week ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 3 weeks ago
India fail in narrative war
1 min read
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • ایران
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • کالمز
  • مشرق وسطیٰ

بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago

You may have missed

ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک Posted on 1 week ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 3 weeks ago
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
India fail in narrative war
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • ایران
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • کالمز
  • مشرق وسطیٰ

بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
August 2025
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jul    

اتجاه الموضة

Politics Top News Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل

  • ٹرمپ کا جال
  • پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا
  • ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس
  • بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ
  • بھارت میں مسلمانوں کی جبری ملک بدری کی رپورٹس منظر عام پر
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.